سنی اتحاد کونسل کی قومی نشستوں میں ایک اور نشست کا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) باجوڑ سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، جس کے بعد قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی ایک نشست بڑھ گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا باجوڑ میں ضمنی انتخابات کےحوالے سےجرگہ کا میاب ہوگیا، ایم این اے مبارک زیب نے پی ٹی آئی جوائن کر کے اپنا امیدور پی ٹی آئی کےحق میں دستبردار کردیا، رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان نے پی ٹی آئی امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کردیا ، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کرتاہوں، پی ٹی آئی کا حصہ بن گیا ہوں اور پی ٹی آئی کےامیدوار ملک راحت اللہ کیلئے الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close