200یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو ریلیف دینے کی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 200 یونٹ صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔نیپرا وفاقی حکومت کی بجلی کی بنیادی ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر کل سماعت کرے گی۔حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین 3 ماہ تک ٹیرف اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔نیپرا کو بھجوائی گئی حکومتی درخواست میں مزید کہا گیا کہ اطلاق 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ جولائی تاستمبر 2024ء تک200 یونٹ والےصارفین کو ٹیرف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close