دوران عدت نکاح، خاورمانیکا کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس، کس کی آڈیو ریکارڈنگ چلا دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)سابق خاتون اول، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاپرہمارے خلاف منی مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا پرمجھے اور میرےخاندان کو برا بھلا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں، میں نے اور میرےبچوں نے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہا، میں آج اپنے صفائی دینے نہیں آیا۔خاورمانیکا نے کہا کہ یہ صفائیاں دے رہےہیں، آپ کو نکاح کی اتنی جلدی کیوں تھی، قوم کو وجہ تو بتادیں، عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کیا جاسکتا تھا، ان کو کیاجلدی تھی عدت کو بھی پورا نہیں ہونےدیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدت کو غلط بیانی کرکے چھپایاگیا، اگر کسی گھر میں طلاق ہو تو جلد بازی نہیں کی جاتی۔خاورمانیکا نے اپنے موبائل فون پر ایک عالم دین کی آڈیو بھی چلائی جس میں عدت کی مدت کے تعین پر گفتگو کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close