ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پالیسی جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ایران نےمحرم اور صفر کے حوالے سےپاکستانیوں کیلئےویزاپالیسی جاری کردی۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق8 جولائی یکم محرم سے 20 اگست 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہےڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں,ایسے زائرین کے ویزاکی معیاد 45 دن (جاری ہونے کی تاریخ سے) ہونا اور ہر اندراج پر 15 دن کی قیام کی مدت ضروری ہے, عراقی حکومت کے پاکستانی زائرین کو “خصوصی اربعین ویزے” کے اجراء پر درست عراقی “اربین ویزا” رکھنے والے تمام زائرین کو ڈبل انٹری حج ویزے مفت جاری کیے جائیں گے۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ25 اگست کےبعد سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close