اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک اورحوالاتی مبینہ طور پر قتل ہوگیا۔

حوالاتی کےمبینہ قتل کا مقدمہ جیل انتظامیہ اورمخالفین کیخلاف تھانہ صدربیرونی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتول حوالاتی شاویزبھٹی کےوالد شاہدنثار بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ کے متن میں کہاگیا کہ مقتول حوالاتی کی گزشتہ روز ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سےمنظورہوئی،مقتول کا چند دن قبل اڈیالہ جیل بیرک 1 کمرہ 2 کےحوالاتی صائم عباس سےجھگڑا ہوا تھا۔ گزشتہ رات فون پربیٹےکی طبعیت خرابی اورڈی ایچ کیو اسپتال موجودگی کی اطلاع ملی،اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا بیٹے کی موت ہو چکی ہےلاش مارچری میں موجود ہے۔ یقین ہےکہ بیٹے کو جیل انتظامیہ نےمخالفین کےساتھ مل کرقتل کردیا ہے،4 جولائی کوملاقات میں بیٹےنےبتایا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ مقتول حوالاتی کی ضمانت گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر کی عدالت سے منظور ہوئی،4جولائی کوملاقات میں بیٹے نے بتایا تھا کہ اسے قصوری چکی میں بند کر رکھا یے،ان سے جان کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close