16 اور 17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی)16 اور 17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری۔۔۔ وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔ وفاقی حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔یاد رہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیاہے ۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے؟فیصلہ صوبے کریں گے۔فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی،فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close