سابق پی ٹی آئی وزیر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق پی ٹی آئی وزیر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 ہفتے کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کا 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close