ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کے فیصلے پر ارشد شریف کی بیوہ کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) کینیا کی عدالت سے صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کیس کے فیصلے پر مقتول کی بیوہ جویریہ صدیق نے جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ آپ نے اور میں نے ارشد شریف کے قتل پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عدالت نے فیصلہ سنایا ہے، کوئی بھی میرے ساتھ کھڑا نہیں تھا اس کے باوجود میں نے اس چار دیواری کے اندر سے جدوجہد کا آغاز کیا، میرے ساتھ صرف پاکستان کی عوام تھی اور کچھ صحافتی اداروں نے ساتھ دیا، مجھے معلوم ہے میں ارشد کو واپس نہیں لاسکتی لیکن یہ کرنا ضروری تھا تاکہ ایک مثال قائم کی جاسکے اس طرح صحافیوں کو ہراساں نہیں کرسکتے، انہیں قتل نہیں کرسکتے، کسی کا گھر برباد نہیں کرسکتے، ہم سب نے مل کر ارشد شریف کو کینیا میں انصاف دلایا ہے لیکن پاکستان میں انصاف ملنا ابھی باقی ہے، جس کے لیے اسی طرح میری ہمت بندھائے رکھیے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close