وزیراعظم نے اہم شخصیت کو عہدے سے برطرف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی بجلی بلوں کے معاملے پر ایڈیشنل سیکریٹری پاورڈویژن ظفرعباس کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ کے بلوں میں اوور ریڈنگ کی گئی جس کے باعث سلیپ میں تبدیلی سے لوگوں کو اضافی اور بھاری بھرکم بل بھیجے گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے اوور بلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹر پاور ڈویژن کو عہدے برطرف کر دیا،گریڈ 21 کے ظفر عباس کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close