سستی بجلی، وزیر خزانہ نے ہدایات کردیں

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کے الیکٹرک کو سستی بجلی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے بات کے الیکٹرک کے ایک وفد سے گفتگو میں کہی جنہوں نے پیر کو یہاں وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدوں پر گفتگو کی گئی۔وزیر خزانہ نے کے الیکٹرک وفد سے کہا کہ سستی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے منصوبے تیز کریں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا، کے الیکٹرک کراچی میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ سستی پیدواری صلاحیت میں اضافے کیلئے کام کریں تاکہ بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکے۔ کے الیکٹرک کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدے نے کئی مسائل کو حل کیا ہے۔

بریفنگ میں وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے نئے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔وفد نے وزیر خزانہ کے سامنے پوسٹ آفس میں جمع بجلی بلوں کا مسئلہ اٹھایا، وزیر خزانہ نے ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر نے ہدایات کی کہ کے الیکٹرک کراچی میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ معاہدوں نے کئی مسائل کو حل کیا تھا۔کے الیکٹرک اب بجلی مکس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں