الیکشن (ترمیمی) بل 2024 ، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نےالیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی۔

الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہے۔ایکٹ کے تحت الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی پر متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سےمشاورت ہوگی۔صدر مملکت کی جانب سے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل اب ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینیٹ سے 8 جولائی کو منظور ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close