300یونٹ مفت بجلی کا وعدہ پورا کیوں نہیں کیا؟ بلاول بھٹو نے اصل وجہ بتا دی

پشاور (پی این آئی) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مفت بجلی دینے سے متعلق وعدہ یہ تھا کہ وزیراعظم بنا تو مفت بجلی دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مفت بجلی کا وعدہ پورا نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کا منشور ہوتا ہے ہمارے منشور میں 300 یونٹ مفت بجلی، کسان کارڈ شامل تھا، وعدہ یہ تھا کہ وزیراعظم بنادیں تو 300 یونٹ مفت بجلی دوں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں غریب طبقے کے لیے مفت سولر منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، ہم حکومت اور وزارتوں کے خواہشمند نہیں، چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کے مسائل حل کریں، جس دن پاکستان، افغانستان نے مسائل حل کرلیے ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ماضی میں کیا ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ ماضی کی غلطیاں پھر نہ کریں، اے پی سی میں سنی سنائی بات نہیں ہوگی، حقیقت ہمارے سامنے رکھی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کے چند فیصلوں کی وجہ سے ہم دہشت گردی سے نہ نمٹ سکے، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، اتفاق رائے سے جو فیصلے لیے جائیں وہ بہتر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں