پاک فوج میں 22 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی ہوگئی ، تفصیلات جاری

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان آرمی پروموشن بورڈ نے 22 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

یہ فیصلہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔اعلیٰ عہدوں پر ترقی پانے والے 9 بریگیڈیئرز کا تعلق آرمڈ کور، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن، کور آف ملٹری انٹیلی جنس اور ای ایم ای سے تھا جبکہ 13 بریگیڈیئرز کا تعلق انفنٹری سے تھا۔ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عدنان سلطان، بریگیڈیئر عثمان کیانی، بریگیڈیئر عمران سرتاج، بریگیڈیئر یحییٰ عثمان، بریگیڈیئر عثمان اقبال، بریگیڈیئر جولیان، بریگیڈیئر سعید انور، بریگیڈیئر عرفان رامے اور بریگیڈیئر عتیق شامل ہیں۔انفنٹری سے ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر مہر عمر، بریگیڈیئر امتیاز گیلانی، بریگیڈیئر احمد جواد، بریگیڈیئر تجدید، بریگیڈیئر بلال سرفراز، بریگیڈیئر خرم شبیر، بریگیڈیئر فیصل سعود، بریگیڈیئر عابد مظہر، بریگیڈیئر شہریار منیر، بریگیڈیئر شہریار قریشی، بریگیڈیئر عادل افتخار، بریگیڈیئر امجد عزیز اور بریگیڈیئر ذوالفقار شاہین شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close