اسلام آباد(پی این آئی)وارنٹ گرفتاری خارج کر دیئے گئے۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے عمر ایوب کی میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ اور سماعت 15 جولائی تک مؤخر کر دی۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود مجھے اور شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیسز میں عدم پیشی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔بعد ازاں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں