شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ سے اختلافات سے متعلق بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے اختلاف کی وجہ مریم نواز کو عہدہ دینا نہیں تھی، مسئلہ تب شروع ہوا جب ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا۔

 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے پہلے سیاسی استحکام چاہیے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، کامیابی اگر اقتدار کا نام ہے تو یقیناً سیاسی جماعتیں کامیاب ہوئیں، اگرپاکستان کامیاب نہیں ہوا تو یہ کوئی کامیابی نہیں، میں نے زندگی میں کوئی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا، اگر ہمارا ملک کامیاب نہیں ہوسکا تو ہم سب کی ناکامی ہے، تمام بڑی جماعتیں اقتدارمیں رہ چکی ہیں ، اب بھی ہیں لیکن اقتدار میں بیٹھی سیاسی جماعتوں کو عوام کی فکر نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف میرے بارے میں جو کہیں گے مجھے قبول ہے، ہمیشہ کہتا آیا ہوں میرے لیڈر نواز شریف رہے ہیں، آپکی رائے کچھ بھی ہو ، جماعت کا فیصلہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close