بلدیاتی انتخابات ، تحریک انصاف نے ٹکٹ ہولڈرز فائنل کرلیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی قیادت نے تنظیم سازی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

تنظیم سازی کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کا کام 80 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک تنظیم سازی مکمل کرکے لسٹیں تیارکرلیں گے، ’بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ ہولڈرز فائنل کرلیے ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ آئندہ ہفتے تک بلدیاتی انتخابات کیلئے لسٹیں تیار ہو جائیں گی اور تمام نوٹیفکیشن اسی ہفتے میں جاری کردیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close