اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے افسران اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم دیدیا،وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے،پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں ڈالنا مجرمانہ فعل ہے،ایف آئی اے صورتحال کا جائزہ لے ، بلاامتیاز ذمے داروں کیخلاف ایکشن لے،محسن نقوی نے کہاکہ پروٹیکٹیڈصارفین کو نان پروٹیکٹیڈصارفین کی فہرست میں ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں،اووربلنگ سے پروٹیکٹیڈ کیٹگری بدلنے سے صارفین پر کروڑوں روپے کااضافی بوجھ پڑا،مشکلات کا شکار پروٹیکٹیڈ صارفین کی مشکلات اووربلنگ سے مزید بڑھ گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں