ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو ٹول پلازوں پر کیا رعایت دی جائیگی؟ اہم فیصلہ

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو ایم ٹیگ کی ترغیب دلانے کے لیے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو ٹول پلازوں
پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹول پلازوں پر گاڑیوں کے رش اور لمبی قطاروں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے دوران گفتگو کمیٹی کو بتایا کہ ملک روڈ نیٹ ورک کا 42فیصد بلوچستان میں ہے لیکن بدقسمتی سے اس صوبے میں کوئی ایک بھی ٹول پلازہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کے کام میں دشواری ہوتی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستا ن میں 900کلومیٹر طویل روڈز ہیں لیکن صرف ایک ٹول پلازہ ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال 60ارب روپے ٹول ٹیکس جمع ہوا تھا جو اس سال بڑھ کر 100ارب روپے ہو جائے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں 3کروڑ 80لاکھ گاڑیاں ہیںجن میں سے 70فیصد موٹرسائیکلز ہیں۔ بڑی گاڑیوں کی تعداد 27لاکھ ہے جن میں 70فیصد پرانی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close