محرم الحرام میں موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) محرم الحرام کے دوران پنجاب میں سکیورٹی انتظامات کا معاملہ، محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس جام کرنے کا مراسلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔

 

 

تفصیلات کےمطابق یوم عاشورکے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس جام کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے تجویز بھجوا دی ہے، محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو تجویز بھجوائی ہے۔ امن و امان کے قیام کیلئے عاشورا کو صوبے کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس جام کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔سروس جام کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اضلاع کے حساس ترین جلوسوں اور حساس مجالس کے راستوں میں موبائل فون سروس جام کرنے کا لکھا گیا ہے، محکمہ داخلہ کو یہ درخواست پولیس کی جانب سے دی گئی تھی، محکمہ داخلہ نے منظوری کے لئےوفاق کو ارسال کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close