کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لاگو ہوگا؟ طریقہ کار جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہانہ 50ہزار یعنی سال میں چھ لاکھ تخواہ وصول کرنے والے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم 6 سے 12 لاکھ وصول کرنے والے پر 6 لاکھ سے اوپر پانچ فیصد لاگو ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 12لاکھ سے 22لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد عائد ہوگیا، 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر سے 25 فی صد ٹیکس کٹے گا۔رواں مالی سال کےدوران 12 لاکھ سے 22لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد۔ 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر پر 25 فی صد، 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ پر 4 لاکھ تیس ہزار فکسڈ اور 32 لاکھ سے اوپر 30 فیصد اور 41 لاکھ روپے سے اوپر تنخواہ پانے والوں پر سات لاکھ روپے فکسڈ اور 41 لاکھ سے اوپر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close