میں نے اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا ہے، جج کے ریمارکس

لاہور (پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور میں جناح ہاوس عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاو گھیراؤ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے ، میں نے اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا ہے ۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہناتھا کہ اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسیا ہی چاہیے ۔ جج نے ہدایت کی کہ جیل سپرٹینڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناوں گا۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ ویڈیو لنک کے ذریعے بانی کی جھلک نہیں دکھانا چاہتے تھے ، یقین ہے ان کیسز میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہو گی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close