ن لیگ کے ناراض رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت بنالی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماوں نے “عوام پاکستان پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنالی۔

اسلام آباد میں نئی جماعت کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ بدلیں گے نظام رکھا گیا ہے اور جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔اس حوالے سے رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے، جن پارٹیوں کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا وہ سوچتے ہیں انکے بغیر سیاسی جماعتیں ناکام ہیں: شاہد خاقانتقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں، ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کی سیاست چھوڑکراقتدارکی سیاست کو اپنایا جس پر ان سے معذرت کرلی،پارٹی کے سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہاکہ یہ شکاری اور شکار کا نظام اب نہیں چل سکتا، اس نظام کوبدلنا ہوگا یہاں پچاس ہزار تنخواہ پر بھی ٹیکس مانگا جاتا ہے لیکن دوہزار ایکڑ اراضی ہوتو کوئی بات نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close