عمر ایوب کےاستعفے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)عمر ایوب کےاستعفے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمر ایوب ہی پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر کام جاری رکھیں گے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت خود انتظامیہ نے پرپوز کیا ،ہم تو ایف 9 پارک یا پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنا چاہ رہے تھے۔ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے تو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا فیصلہ کل ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کل کہا تھا کہ عمر ایوب ہی بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھیں گے اور وہ ہی پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے، اس حوالے سے ہم نے با ضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close