دستاویزات کی تصدیق کیلئے نرخوں میں اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)دستاویزات کی تصدیق کیلئے نرخوں میں اضافہ۔۔۔وزات خارجہ نے قانونی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نرخوں میں اضافہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیر سے وزات خارجہ میں قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اور کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائےگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ شہری کاغذات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

شہری وزارت خارجہ کےلائژن دفاتربشمول لاہور اور کراچی میں بھی کاغذات کی تصدیق کے لیے جاسکتے ہیں۔وزارت خارجہ نےدستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپائنٹمنٹ کی شرط ختم کردی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نئےنرخ نامےکے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسنادکی فی دستاویز تصدیق 3000 ہوگی۔ قانونی دستاویزات 4500 روپے اورکمرشل دستاویزات 12000 روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سےکسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے۔6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کرانا پڑتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں