لاہور(پی این آئی) آل پارٹیز کانفرنس، چوہدری شجاعت نے فیصلہ کر لیا۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی۔اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کےلیے آپریشن عزم استحکام ناگزیر ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں