دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مسلح افواج کی مکمل حمایت ضروری ہے، سابق وزیراعظم

اسلام آباد(پی این آئی)دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مسلح افواج کی مکمل حمایت ضروری ہے، سابق وزیراعظم۔۔۔سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔نوازشریف سے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈرعرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہناتھاکہ عدم استحکام پیداکرنے اور بیرون ملک پاکستان کوبدنام کرنےوالےعناصرکوجمہوریت سےدلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close