پی ٹی آئی جلسہ معطل، حکومت کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی جلسہ معطل، حکومت کا مؤقف بھی آگیا۔۔۔پی ٹی آئی جلسہ معطل ہونے سے متعلق حکومت کا مؤقف بھی آگیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے حافظ آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کاعلاقہ حساس ترین ہے،

محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے اپنے کارکنوں اورملک کے مفاد میں فیصلےکریں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان جنگ کےبعد پاکستان دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ بناہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close