پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے سے پہلے گرفتاری ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کارکن رضوان احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک بیان میں رئوف حسن نے کہا کہ آخری اطلاعات کے مطابق وہ ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، رضوان احمد کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ رضوان احمد کو رہا کیا جائے اور ایسے جبر کو ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر مغل کو جلسے کیلیے این او سی دیا گیا، کل رات کو جلسہ کروانے کیلیے کام شروع کیا تو کرین آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close