اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے،اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کل ہر صورت جلسہ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں