لندن (پی این آئی ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ گرفتاری اور موت کا کوئی خوف نہیں،جان ہتھیلی پر رکھ کر بانی پی ٹی آئی کے مشن پرعمل پیراہیں۔
لندن میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے بلایا ہے، پاکستان واپس جارہا ہوں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گرفتاری اورموت کاکوئی خوف نہیں،جان ہتھیلی پر رکھ کر بانی پی ٹی آئی کے مشن پرعمل پیرا ہیں ۔فواد چوہدری سے متعلق بیان پر انھوں نے کہا کہ فواد کے بھاگنے کی عکاسی کی تھی ،جھگڑا توکوئی نہیں ، وہ حضرت خود میرے خلاف میڈیا پر بیان دیتے ہیں کس کی کوئی حیثیت نہیں ، فواد اور شیخ رشید ایک ہی راستے کے مسافر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں