پی ٹی آئی میں دھڑے بندی، شاندانہ گلزار نے ایک بار پھر لب کشائی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس بھیج دیا گیاکہ اوپر سے حکم ہے آپ لوگوں کی ملاقات نہ کروائی جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہا دوبارہ ملنے سے روکا جائے گا تو پھر بھوک ہڑتال پر جائوں گا،کوئی سہولت نہیں چاہیے باقی قیدیوں کی طرح رہوں گا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی سے ملاقات کیلئے گئے کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس بھیج دیا گیا،پولیس والوںنے کہا کہ اوپر سے حکم ہے آپ لوگوں کی ملاقات نہ کروائی جائے،پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، کل پریس کانفرنس میں ثبوت دیا،بانی پی ٹی آئی نے کہا دوبارہ ملنے سے روکا جائے گا تو پھر بھوک ہڑتال پر جائوں گا،بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی سہولت نہیں چاہیے باقی قیدیوں کی طرح رہوں گا،ان کی طرح مجھے بھی سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز کو توجیل میں گھروں کا کھانا مل جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close