پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ، رات گئے بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو پشاور روڈ ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے سبب اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئےاعلی سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جبکہ سیاسی جماعت کا کوئی بھی نمائندہ دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close