کراچی(پی این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفیٰ دے دیا، جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کا بورڈ قانونی طور پر استعفیٰ رد نہیں کر سکتا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبر احمد چنائے کے مطابق ایم ڈی نے استعفیٰ کیوں دیا، اس بات کا بورڈ اراکین کو نہیں پتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ خان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی تھے۔ ان کے اور چیئرپرسن کے درمیان اختلافات استعفیٰ کی وجہ بنے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں