کون کونسے پیٹرول پمپس آج بند نہیں ہوں گے؟ اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آج پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

 

 

اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔ پٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیٹرول پمپس آج بند نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close