متنازع بیان، ساحل عدیم بڑی مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک(پی این آئی)اپنے متنازعہ بیان کے سبب سوشل میڈیا پر تنقید کی زر میں رہنے والے موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی ماروی فصیح نے ساحل عدیم کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی ہے۔رکن سندھ اسمبلی ماروی فصیح کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان نام نہاد موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے اس ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق ساحل عدیم کے تبصرے ہماری مذہبی، سماجی اور قانونی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہیں، جس کی وجہ سے خواتین کو بڑے پیمانے پر تکلیف ہوئی ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نام نہاد موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔یاد رہےکہ ساحل عدیم نے ایک نجی چینل کے شو میں 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close