پی ٹی آئی نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافہ مسترد کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ملک پر قابض مینڈیٹ چور حکومت ہر لحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حکومت کا ہر اقدام عوام کے معاشی قتل کا سبب بن رہا ہے۔ قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ اشرافیہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے بجلی کی فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close