اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں ہونے والا جلسہ محرام الحرام کی آمد کے پیش نظر خطرے میں پڑ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ترنول کا مقام منتخب کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھی جلسہ منسوخ کرنی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ محرام الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کے پیش نظر جلسہ نہیں کرنا چاہیے، ایک طرف جلسے کی اجازت دی جاتی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے گرفتاریوں کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاحال تین وجوہات کی بنا پر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں کیونکہ کارکنان کی جانب سے جلسہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں