اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی ٹینکیاں بھروالیں،تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں 0. 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا رپورٹ کے مطابق حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو ہدایت کی تھی کہ وہ کمپنی کی ملکیت یا کمپنی کے زیر انتظام اور او ایم سیز سے وابستہ دیگر سائٹس پر پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخیرے کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ہڑتال کی صورت میں عام لوگوں اور صنعت کو سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو.

اس پیش رفت سے ایک روز قبل پی پی ڈی اے کے دو الگ الگ وفود کراچی سے عبدالسمیع خان کی قیادت اور لاہور سے حسن شاہ کی قیادت میں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات کی تھی چیئرمین ایف بی آر نے پی پی ڈی اے کی دونوں وفود کو یقین دلایا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز یا پیٹرول پمپس کے آپریٹرز کو ریٹیلرز کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے ان پر غلطی سے 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق کیا گیا اور اسے اگلے دو دنوں میں واپس لے لیا جائے گا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close