کراچی ( پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، عمران خان عوام کو اپنے اور نواز شریف کے درمیان فرق بتانا چاہتے ہیں، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے پاکستان سے باہر چلا جاتا ہے لیکن میں ڈیل کر کے باہر نہیں آؤں گا صرف عدالتی فیصلے سے باہر آؤں گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دونوں گروپوں میں اختلاف اس بات پر ہے کہ عمران خان ابھی تک رہا کیوں نہیں ہوئے، ایک گروپ کہتا ہے کہ عمران خان رہا نہیں ہوئے تو پارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیدار ذمہ دار ہیں، اصل لڑائی یہ ہے کہ ایک گروپ دوسرے گروپ پر الزام لگارہا ہے کہ تم جو ڈیل کروانے کی کوشش کررہے ہو وہ کامیاب کیوں نہیں ہورہی، عمران خان اگر لچک دکھادیں تو کل باہر آجائیں لیکن وہ باہر نہیں آنا چاہتے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بطور پارٹی چلنا چاہتی ہے اسی لیے براہ راست مذاکرات کررہی ہے، تحریک انصاف جن جماعتوں کے ساتھ بطور پارٹی نہیں چلناچاہتی ان کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کو دی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں