مون سون بارشیںاور بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کردی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے ممکنہ اخراج کی صورت میں دریاں میں پانی کا بہا مزید بڑھنے کا امکان ہے جس سے شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، این ای او سی کے مطابق شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان اور گلگت، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close