کن کن پی ٹی آئی رہنمائوں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا؟اہم خبر آگئی

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو پارٹی کے بانی عمران خان سے جیل ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ایک گروپ میں شامل شبلی فراز، عمر ایوب، رؤف حسن اوردوسرے گروپ میں شامل شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی اور جنید اکبر اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم دونوں کو اجازت نہ ملی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اڈیالہ جیل پر تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور جیل عملے سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم دو گھنٹوں سے انتظار میں بیٹھے ہیں ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟

بعد ازاں جیل کے باہر گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھاکہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی، ہم لوگ سوا ایک بجے سے جیل کے باہر انتظار کررہے تھے لیکن اڈیالہ جیل حکام نے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا۔انہوں نے بتایاکہ جیل چوکی کے انچارج نے ہمیں مسجد سے بھی نکال دیا، جیل چوکی کے انچارج نے بتایا انہیں احکامات ملے ہیں، ہماری ملاقات عدالتی احکامات کے مطابق طے تھی۔عمر ایوب کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ان سب کو تحریک استحقاق کے ذریعے لائن حاضر کریں گے اور ان سے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close