اسلام آباد جلسہ، اپوزیشن اتحاد کیا کرنے جارہا ہے؟ بڑااعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں6جولائی کو جلسہ عمران خان کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف ہوگا،6جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے،جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر صورت اس جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ہوگا۔دریں اثناءسنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ اپوزیشن الائنس کے پلیٹ فارمز سے ہوگا، عوام آئین کی سربلندی کیلئے اپنے گھروں سے ضرور نکلیں گے۔ یہ اپوز یشن الائنس کی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ ہوگا اس وقت عوام مہنگائی سے تنگ اور تباہ حال ہیں۔ غریب کیلئے جینا مشکل ہوگا۔ ٹیکس اور مہنگائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے ،عوام آزاد عدلیہ اور آئین کی سربلندی کے لئے نکلیں گے۔پی ٹی آئی عوام کے حق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو ۔

 

 

 

 

حکومت نے بجٹ میں عام آدمی پر جو ظلم کیا ہے اس سے متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کے فوری بعد ہنگامی اجلاس کریں گے، ہم جلسہ کرینگے اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔رہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر کا مزید کہناتھا کہ جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات ہوگی اور ملاقات میں مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔فضل الرحمان سے بہت ساری چیزوں پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر ایک پلیٹ فارم تلے حکومت کیخلاف اپنی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی او آئی سی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل انٹراپارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔

close