سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پی این آئی) سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ضلع باجوڑ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کئے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مطلوب دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں بشمول بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close