اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بانی چیئرمین اگلے 13 ماہ جیل سے باہر نہیں آسکتے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور نے ہاتھ ہولا رکھنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جیل سے باہر آیا تو سب سے پہلے اسد قیصر سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کیے جائیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شبلی فراز نے کہا تھا پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی چاہیے، ان حالات میں بانی پی ٹی آئی اگلے 13 مہینوں میں باہر نہیں آسکتے۔ پوچھتا ہوں، پارلیمنٹ میں تو آپ کو جانے ہی نہیں دیا جارہا تو پارلیمنٹ میں جنگ کیسے لڑیں گے؟ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کوئی بتائے، احتجاج کی کال دی جائے تو اس میں 4 وکیل ہوتے ہیں، باقی 20 سے 25 کارکن، ایسے احتجاج ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت میں غیرسیاسی لوگ ہیں، پولیٹیکل ٹیم نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے کسی پوزیشن میں نہیں کہ کوئی انفارمیشن دے سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں