اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا معاملہ قریب آچکاکسی بھی وقت رہائی ہوسکتی ہے، مشکل وقت گزر چکا ہے، آخری عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ 12 تاریخ سے پہلے آنا ہے پھر کوئی کیس نہیں ہوگا۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر ہدایت پر حملہ اور ان کا ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونا بڑا افسوس ناک واقعہ ہے، میں نے فیملی کے لوگوں اور عزیزواقارب سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ہاؤس آف دی فلور بھی کہا کہ میں اپنے اوپر اٹیک کی ایف آئی آر بھی کراچکا لیکن کوئی اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتا، اس واقعے کے بعد یقینا ایکشن پلان کرنا چاہیئے، انسداد دہشتگردی آپریشن کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ اچانک آپریشن کا اعلان نہیں ہونا چاہیئے تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
انتخابات میں دھاندلی کی چیزیں عدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا معاملہ ہے، جس پر ہمارے لوگ الیکشن کمیشن گئے، اس معاملے پر سپریم کورٹ بھی گئے، وہاں بھی سماعت لگی ہوئی ہے، پھر ٹربیونل کے پاس بھیج دیا گیا ، ایک الیکشن ایکٹ منظور کیا جارہا ہے، لگتا ہے اس قانون سازی کو منظور کرلیا جائے گا۔ میرا نقطہ نظر یہی ہے کہ مذاکرات کا دروزاہ بند نہیں کرنا چاہیئے، سیاسی جماعتوں نے ہی ملک بنایا، سیاسی جماعتوں نے مارشل لاء کا مقابلہ کیا اور کوشش کی کہ ملک میں جمہوریت ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں