حکومت کا ایک اور ادارہ بند کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیکرٹری صنعت و پیداوارنے کہاہے کہ سندھ حکومت پاکستان سٹیل ملز کی جگہ پر اپنی سٹیل ملز لگائے گی،وزارت صنعت و پیداوار نے 700 ایکڑ اراضی سندھ حکومت سٹیل ملز کو دینے کی پیشکش کی ہے،گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں ہے،700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کیلئےاستعمال کی جائے گی۔ حکومتی اور کمرشل بنکوں سے قرض پر سود کی مد میں سٹیل ملز کا سالانہ خرچ 17 ارب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سی ایف او کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں سٹیل ملز 103 ارب روپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کر چکی،سٹیل ملز نے 104 ارب حکومتی قرض اور 38 ارب نیشنل بنک کا قرض ادا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close