اسلام آباد(پی این آئی)ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں نے مجموعی طور پرتک 2 لاکھ اٹھائیس ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر باسٹھ ہزار بلاک شدہ سمز بحال کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے بیجز پر ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرکے کمپلائنس رپورٹس فراہم کررہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 28 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر باسٹھ ہزار سمز بحال کی گئی ہیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر نے پانچ لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں