اسلام آباد (پی این آئی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ سندھ میں گورنر نہیں لگاتی ہے تو پیپلزپارٹی گورنرکا نام دے گی۔
دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن مسلم لیگ نون نے کہا کہ گورنر نون لیگ کا ہو گا، کوٹہ سسٹم لیاقت علی خان نے نافذ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم گھٹیا سیاست بند کرے ہمیں حب الوطنی کی باتیں سکھانے والوں شرم کرو، صوبے میں بہتری دیکھ کرایم کیوایم زہراگلنا شروع کردیتی ہے، اندھوں کانوں کو نوکریاں دینے والے کوٹہ سسٹم کے سپورٹرہیں۔سعید غنی نے کہا کہ چار چار نوکریاں کرنے والوں کے خلاف انکوائریاں کی جارہی ہے، اب ہمیں سیاست مصطفی کمال سیکھائیں گے، نچلے طبقےکی بات کرنے والوں نے ان کے لئے کام کب کیا ہے ؟سندھ کی گورنرشب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی خواہش تھی گورنرسندھ پیپلزپارٹی کاہولیکن ن لیگ نے کہاتھاکہ گورنر ن لیگ کاہوگا،اگر ن لیگ گورنرنہیں لگاتی توپھرپیپلزپارٹی اپنے گورنر کانام دےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں