دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر بھی ٹیکس لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں اور پاکستان میں آمدنی کمانے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے نئے ٹیکس قوانین نافذ کر دیئے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ قوانین بجٹ 2024-25ء کا حصہ ہیں، جسے قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔ نئے بل میں 2001کے آرڈیننس کے سیکشن 101میں سیکشن 3اے اور 3بی شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کی منظوری کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں اور یہاں سے آمدنی حاصل کرنے والی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نئے ضوابط میں ڈیجیٹل مصنوعات خریدنے اور خدمات حاصل کرنے والوں پر بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ کسی بھی آن لائن سرگرمی کا معاہدہ خواہ کسی بھی ملک میں ہوا ہو، اگر اس میں پاکستان سے کوئی شخص شامل ہے تو اس سرگرمی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close