نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونیوالوں کو ’’کوکومو‘‘ ملیں گے یانہیں؟ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

کراچی (پی این آئی)شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے کچھ عرصہ قبل نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان بنائی گئی ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور سابق وزیر خزانہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور بسکٹ برانڈ کوکو مو کے مالک اورسیاستدان مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایکس پر نئی پارٹی ’عوام پاکستان ‘ میں شمولیت کی دعوت دی گئی جس پر صارف نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ’کیا ہمیں پارٹی میں شامل ہونے پر مفت کوکومو ملے گی؟‘جس پر مفتاح اسماعیل نے ایکس صارف کو صاف انکار کرتے ہوئے NO لکھ دیا جس کے بعد صارف مایوس ہوگیا۔ دیگر صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کی پارٹی کا حصہ تب ہی بنیں گے جب آپ انہیں مفت کوکومو پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close